جمعرات 9 جولائی 2026 - 22:51
رہبر شہید (رہ) سے مشہد میں تاریخی وداع / فرزندِ ارشد کی امامت میں نماز جنازہ کی ادائیگی

حوزہ / ایران کا شہر مشہد مقدس آج تہران، قم، نجف اور کربلا کی حماسی اور بے نظیر روایتوں کے تسلسل میں «رہبر شہید» سے وداع کا میزبان ہے۔ پیکرِ امام شہید (رہ) آنسوؤں اور عاشقوں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اور بے مثال ہجوم میں بالآخر صحنِ پیغمبر اعظمؐ میں داخل ہوا اور ان کے پیکرمطہر  پر نماز جنازہ ان کے فرزندِ ارشد کی امامت میں ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کا شہر مشہد مقدس آج تہران، قم، نجف اور کربلا کی حماسی اور بے نظیر روایتوں کے تسلسل میں «رہبر شہید» سے وداع کا میزبان ہے۔ جہاں ان کے پیکر مطہر پر نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفی حسینی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

حرم مطہر امام ہشتم (ع) آج اپنے باصفا خادم کو اپنی آغوش میں لے رہا ہے۔ خراسان کا آسمان اور زمین بھی ان لمحات میں ایک عظیم غم و اندوہ میں ڈوبے ہیں۔ وہ غم جو تہران، قم، نجف سے شروع ہوا، کربلا کے بین الحرمین میں اوج پر پہنچا اور اب حرمِ مطہر رضوی (ع) میں اپنی آخری منزل پر پہنچ گیا ہے۔

رہبر شہید (رہ) سے مشہد میں تاریخی وداع / فرزندِ ارشد کی امامت میں نماز جنازہ کی ادائیگی

رہبر شہید (رہ) اور ان کے خاندان کے پاکیزہ پیکر لے جانے والا طیارہ، عراق کی سرزمین پر حماسی وداع کے بعد اور نجف و کربلا کے عوام کے پرجوش استقبال کی لہر کے باعث ہونے والی تاخیر کے ساتھ مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پر اترا۔

تشییع کمیٹی کے اعلان کے مطابق اس وقتی تبدیلی کے باوجود ایران کے روحانی دارالحکومت، مشہد میں شاندار وداع اور تشییع آج دوپہر 2 بجے سے شروع ہوئی تاکہ مشہدِ الرضا اپنے با صفا خادم کا ابدی میزبان بن سکے اب سے کچھ دیر بعد رہبر شہید (رہ) کے پیکر مطہر اور ان کے باقی خاندان کے افراد کی تدفین حرم مطہر امام رضا (ع) کے رواق دارالذکر میں عمل میں لائی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha